اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: پولیس کی بڑی کامیابی دو منشیات فروش گرفتار

راجپورہ تھانے نے ایک پولیس ٹیم کو کل رات پتریگام علاقے میں گشت پر لگایا۔ گشت کے دوران پولیس نے ایک شخص کو کوڈین کی 20 بوتلیں کے ساتھ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کی نشاندہی پر اعجاز احمد نجار نام کے ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی کوڈین کی 2000 بوتلیں ضبط کی گئیں۔

پولیس کی بڑی کامیابی دو منشیات فروش گرفتار
پولیس کی بڑی کامیابی دو منشیات فروش گرفتار

By

Published : Nov 12, 2021, 6:13 PM IST

پلوامہ پولیس نے منشیات فروشوں خلاف کارروائی کرتےہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ منشیات فروشی میں ملوث دو اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان کے قبضے سے دو ہزار دو سو کوڈین کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔

اس تعلق سے ایس پی ہیڈکواٹر پلوامہ محمد شفیع نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پلوامہ کے پوتری گام علاقے میں گذشتہ شام معمول کے مطابق گشت کے دوران ایک مشتبہ شخض کے قبضے سے کوڈین کی بوتلیں برآ مد کی گئیں۔

پولیس کی بڑی کامیابی دو منشیات فروش گرفتار

این ڈی پی کے مطابق راجپورہ تھانہ نے ایک پولیس کی ٹیم کو کل رات پتریگام علاقے میں گشت پر لگایا، گشت کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جو پولیس کی نظروں سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، جسے پولیس نے پکڑلیا اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے کوڈین کی 20 بوتلیں ضبط کیں اور اس کو گرفتار کیا گیا۔

منشیات فروش کی شناخت اعجاز احمد درزی ساکن کھارپورہ مران کے طور پر کی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس نے شادی مرگ علاقہ کے ایک شخص سے مذکورہ این ڈی پی ایس ممنوعہ مواد حاصل کیا ہے جس کا نام اعجاز احمد نجار ساکن بٹہ ممرن ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: چھاپے کے دوران ممنوعہ پوست کے خوشے ضبط، ایک شخص گرفتار

اس اطلاع کے بعد پولیس نے ایک دوسرے شخص کو بھی گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے غیر قانونی کوڈین کی 2000 بوتلیں ضبط کرلیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 209/2021، U/Sec 8/21 NDPS ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن راجپورہ میں کیس درج کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details