اردو

urdu

ETV Bharat / city

World Disability Day:اننت ناگ میں عالمی یومِ معذور پر مخصوص افراد کا احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عالمی یون معذور کے موقع پرساؤتھ کشمیر ہینڈیکیپڈ ایسوسیشن South Kashmir Handicapped Association کی جانب سے اپنے مطالبات کو لیکر ڈی آفس اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ Protest Of Dsable Persons کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینرس لئے نعرہ بازی کی اور ڈی سی آفس تک مارچ کیا۔

اننت ناگ میں عالمی یومِ معذور پر مخصوص افراد کا احتجاج
اننت ناگ میں عالمی یومِ معذور پر مخصوص افراد کا احتجاج

By

Published : Dec 4, 2021, 2:58 AM IST

جہاں دنیا بھر میں آج جسمانی طور ناخیز افراد کے لیے مختلف اسکیمیں عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان کی بازآبادکاری کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں،تاکہ ان معذار افراد کی زندگی آسان ہو،وہیں 3 دسمبر کو ملک کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں جسمانی طور پر معزور افراد کا دن منایا گیا۔ اس حوالے سے ضلع اننت ناگ میں معذار افراد کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

دوسری جانب ساؤتھ کشمیر ہینڈیکیپڈ ایسوسیشن کی جانب سے اپنے مطالبات کو لیکر ڈی آفس اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہProtest of Disable Persons کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینرس لئے نعرہ بازی کی اور ڈی سی آفس تک مارچ کیا۔

اننت ناگ میں عالمی یومِ معذور پر مخصوص افراد کا احتجاج
مظاہرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جمون و کشمیر میں جسمانی طور پر معذور افراد کے حقوق کو مکمل طور پر لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہون نے کہا کہ اس حوالے سے جموں و کشمیر انتظامیہ خاموش تماشائی بیٹھی ہوئی ہے۔

احتجاجیوں کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جو سالانہ امداد معذور افراد کو دیا جاتا ہے وہ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

مزید پڑھیں:World Disability Day:سرینگرمیں عالمی یومِ معذورپر مخصوص افراد کا حتجاج

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر سرکاری دفاتر میں ان کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اور انہیں دفتری توالتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہیں معذور افراد نے ان کے ساتھ ہو رہے مشکلات کی یادداشت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کو پیش کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details