اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: لکٹی پورہ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جارہا ہے - انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ کی توجہ

احتجاجیوں کے مطابق 'وادی کشمیر میں بیشتر علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی مرمت ہو رہی ہے لیکن لکٹی پورہ علاقہ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا رہا ہے'۔

people want macdamization
لکٹی پورہ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا رہا ہے

By

Published : Sep 19, 2021, 7:52 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے لکٹی پورہ عارون کے لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کے تعلق سے احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ نے تویل عرصے کے بعد علاقہ میں قائم سڑک پر میگڈیمائزیشن کا کام شروع کیا تھا، لیکن میگڈم صرف سڑک کے کچھ حصہ پر ڈالا گیا۔ بیشتر سڑک کو ایسے ہی چھوڑا گیا۔

لکٹی پورہ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ لکٹی پورہ میں قائم رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڈھے بنے ہوئے ہیں، جس کے سبب نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لکٹی پورہ کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی فوری طور پر مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ شوپیاں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعد بار انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن آج تک رابطہ سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا علاقہ بیک وارڈ زمرے میں نہیں آتا ہے، لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی اور بنیادی سہولیت نہ ہونے سے علاقہ کافی پچھڑ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: ذلنگام میں اینیمل ہسبنڈری محکمہ کی عدم موجودگی سے لوگ پریشان

احتجاج کر رہے مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں بیشتر علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی مرمت کے علاوہ میگڈیمائزیشن کا کام انجام دیا جا رہا ہے لیکن لکٹی پورہ علاقہ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے انتظامیہ سے لکٹی پورہ رابطہ سڑک کی فوری طور پر مرمت اور میگڈمائزیشن کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details