اردو

urdu

ETV Bharat / city

protest for drinking water at Kishtwar District: کشتواڑ: پانی کے لیے سرکوٹ کےعوام کا مظاہرہ

ضلع کشتواڑ کے سرکوٹ علاقہ (Water crisis at Circuit area of Kishtwar district) میں آج بھی پینے کے صاف پانی سے لوگ محروم ہیں۔ سرکوٹ علاقہ میں رہنے والے لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی میل تک کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

protest for drinking water at Kishtwar District
protest for drinking water at Kishtwar District

By

Published : Jan 3, 2022, 4:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے تقریباً 1 کلو میٹر کے مضافات پر واقع سرکوٹ نامی گاؤں کے لوگوں کو صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی کلو میٹر سفر (Travel everyday for fresh clean water) طے کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابقہ ایم ایل اے سونیل شرما ( BJP Ex MLA Sunil Sharma) بھی اسی علاقہ سے ہیں، پر سابقہ ایم ایل اے کو محلہ کے آس پاس کے لوگوں کو پینے کی پانی کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cleaning Workers Protest: کشتواڑ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال جاری

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ جل شکتی کے اے ای ای سے فون پر رابطہ کر کے سرکوٹ علاقہ میں گزشتہ دس روز سے پانی سپلائی نہ ہونے کی جانکاری دی پر اے ای ای کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی وجہ سے کشتواڑ میں بھی سردی بہت ہے اور شید سردی کے سبب پانی کی پائپ لائنوں میں پانی جم جاتا ہے ہے، جس کی وجہ سے پانی سپلائی بحال کرنے میں محکمہ کے ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور محکمہ کے ملازمین دن رات پانی سپلائی بحال کے لیے ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔


سرکوٹ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سرکوٹ علاقہ میں پانی سپلائی بحال کیا جائے جس سے علاقے کے لوگوں کو پینے کا پانی مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details