مقامی لوگوں کا کہنا ہے گزشتہ تقریباً دو ماہ قبل ڈرین کا کام شروع کیا گیا تھا جس کے دوران بستی کی جانب جانے والے واحد راستے کے بیچ کھدائی کی گئی ۔تاہم ڈرین پر سست رفتاری سے کام چل رہا ہے جس کے سبب لوگ راستے سے محروم ہو گئے ہیں ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بیمار کو ہسپتال لے جانے کے دوران اسےکاندھے پر اٹھا کر بستی سےباہر نکالنا پڑتا ہے وہیں راستہ خراب ہونے کے سبب اسکولی بچوں اور ضعیف العمر اشخاص کو کافی دقت ہو رہی ہے۔