بجبہاڑہ:ضلع اننت ناگ کے شہر بجبہاڑہ میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ Off Duty Cop Killed Another injured in Bijbehara Road Accident
ذرائع کے مطابق گھر جاتے ہوئے دو آف ڈیوٹی پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو زرپارہ بجبہاڑہ میں ٹکر مار دی۔ جب کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک اہلکار نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
Off Duty Cop Killed in Bijbehara: بجبہاڑہ سڑک حادثہ میں آف ڈیوٹی پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
بجبہاڑہ میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار ہلاک، جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو زرپارہ بجبہاڑہ میں ٹکر مار دی۔ Off Duty Cop Killed in Bijbehara
یہ بھی پڑھیں: Motorcyclist Killed During Road Accident in Anantnag: بجبہاڑہ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
یہ بھی پڑھیں:
فوت شدہ اہلکار کی شناخت طارق احمد اہنگر ساکن ویری ناگ کے طور پر ہوئی ہے جب کہ زخمی کی شناخت اشفاق احمد اہنگر ساکن نوپورہ ڈورو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق دونوں IRP 23 بٹالین میں تعینات تھے اور گھر جا رہے تھے۔
Last Updated : Jul 14, 2022, 11:36 AM IST