اردو

urdu

اننت ناگ : کورونا وائرس کے درمیان یوم مزدورخاموشی سے منایا گیا

لیبر ڈے یا یوم مزدور کے موقع پر ننت ناگ میں تقریبات، ریلیوں، جلوسوں، سمیناروں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن کوروناوائرس کے نتیجے میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

By

Published : May 2, 2021, 5:08 PM IST

Published : May 2, 2021, 5:08 PM IST

اننت ناگ : کورونا وائرس کے درمیان یوم مزدورخاموشی سے منایا گیا
اننت ناگ : کورونا وائرس کے درمیان یوم مزدورخاموشی سے منایا گیا

پوری دینا یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے طور پر مناتی ہے۔ لیکن پورے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اس سال کوئی بھی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ میں بھی پوری طرح لاکھ ڈاون برقرار ہے۔ اس دن مزدورں، کاریگروں، کم اجرت اور نچلے طبقے کے لوگوں کی قومی،ملکی ،سماجی اور معاشی خدمات کا اعتراف اور کردار کا تذکرہ کیا جاتا ہے اور اس بات کا اعادہ بھی کیا جاتا تھا کہ انہیں معاشرے میں عزت واحترام ملے۔

اننت ناگ : کورونا وائرس کے درمیان یوم مزدورخاموشی سے منایا گیا

لیبر ڈے یا یوم مزدور کے موقع پر ننت ناگ میں تقریبات، ریلیوں، جلوسوں، سمیناروں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن کوروناوائرس کے نتیجے میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس موقع پر نہ تو کوئی ریلی ہی نکالی گئی اور نہ ہی کسی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور طبقہ پھر سے روٹی کے لیے ترس رہا ہے۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی ترقیاتی کاموں پر پھر سے لاک ڈاؤن کے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں اور ایسے میں مزدور بھی اپنے گھروں میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بھیٹے ہیں اور بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں یہ طبقہ اپنے اہل عیال کے لیے دو وقت کی روڑی جٹانے سے بھی قاصر ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے جموں و کشمیر حکومت بھی اس طبقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائےاور ان کی راحت رسانی کے لیے ایک ایسی پالیسی مرتب کرے جس کے ہوتے ہوئے لاک ڈاؤن اور دیگر ناگہانی آفات کے دوران اس طبقے کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details