اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیشنل کانفرنس کا کارکن عسکریت پسندوں کے نشانے پر - National conference worker shot at in Shopian

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں نیشنل کانفرنس کے ایک کارکن زخمی ہوگئے۔

نیشنل کانفرنس کے کارکن پر فائرنگ

By

Published : May 13, 2019, 10:11 PM IST

Updated : May 14, 2019, 8:17 AM IST

یہ واقعہ چتراگام علاقے میں پیر کی شام دیر گئے پیش آیا جہاں نیشنل کانفرنس کے کارکن سجاد احمد گنائی کو اسکے گھر کے پاس گولیاں چلا کر زخمی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے آج چتراگام علاقے میں نیشنل کانفرنس کے ورکر سجاد احمد گنائی پر قریب سے گولیاں چلائیں، جسکی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔

بعد میں انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال زینہ پورہ میں داخل کرایا گیا جہاں انکی حالت بہتر بتای جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع سے پتا چلا ہے کہ گولی انکی ران میں لگی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

اس واقع فورا بعد فورسز نے ہر طرف سے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

Last Updated : May 14, 2019, 8:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details