اردو

urdu

Political Leaders Condemn Killing of Cop in Anantnag: اننت ناگ میں پولیس اہلکار کی ہلاکت بزدلانہ کارروائی، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مذمت

مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ روز نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کی وادی کے سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔ Political Leaders Condemn Killing of Cop in Anantnag

By

Published : Jan 30, 2022, 9:26 AM IST

Published : Jan 30, 2022, 9:26 AM IST

Updated : Jan 30, 2022, 9:33 AM IST

اننت ناگ میں پولیس اہلکار کی ہلاکت بزدلانہ کارروائی، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مذمت
اننت ناگ میں پولیس اہلکار کی ہلاکت بزدلانہ کارروائی، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مذمت

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ "ان (پولیس اہلکار) کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے گہری تعزیت۔ جموں و کشمیر کے لوگ تشدد کے اس بے ہودہ چکر کا شکار ہیں جو معصوم جانوں کا قاتل کرتا رہتا ہے۔"

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور سابق وزیر سجاد غنی لون نے عسکری حملے کو تشدد کی بہیمانہ کارروائی قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ "بے ہودہ تشدد کا ایک اور بھیانک کارنامہ۔ جے کے پولیس کے علی محمد گنائی بزدل پرتشدد غنڈوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اُن کی قربانی کو سلام۔"

اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی پولیس اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کی۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بخاری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "کسی بھی مہذب معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ یا جواز نہیں ہے اور اس طرح کی کارروائیوں نے جموں و کشمیر کی اجتماعی صورت حال کو طویل عرصے سے خراب کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا گیا ہے کہ "مزید کتنی معصوم جانوں کا نذرانہ دینا پڑے گا اور کتنے گھر اجڑنا مقدر ہیں۔ ان بنیاد پرست طاقتوں نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہی کیا ہے اور اس بے ہودہ تشدد کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ میں اس گھناؤنے حملے کی مذمت کرتا ہوں اور مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔"

انہوں نے انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو خاطر خواہ ایکس گریشیا ریلیف فراہم کرے اور اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کو پہلے سے روکنے کی کوششیں کرے تاکہ کوئی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

وہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سرینگر سے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اس ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا، ’’تشدد اپنے کسی بھی مظہر میں ہمیشہ ناقابل قبول ہے اور اس سے سوائے موت اور تباہی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ موت کے شیطانی چکر نے جموں و کشمیر میں انسانی جانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جب کہ گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ کے دوران لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو تباہ کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکا جائے۔ میری دلی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔"


یہ بھی پڑھیں:


ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا، ''میں جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی پر بزدلانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں۔ میں مرحوم کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں''۔

Last Updated : Jan 30, 2022, 9:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details