اردو

urdu

ETV Bharat / city

محبوبہ مفتی نے لوگوں کا یقین توڑا ہے: نیشنل کانفرنس

آئیندہ پارلیمانی انتخابات میں محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کے رہنماوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی انتخابات

By

Published : Mar 27, 2019, 2:45 AM IST

نشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کے دور حکومت میں لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور اب ان کی کامیابی محال ہے۔

پارلیمانی انتخابات

سابقہ راجیہ سبھا رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما غلام نبی رتن پوری نے کہا ہے کہ ”پی ڈی پی کے رہنماوں کو معلوم ہے کہ لوگ انہیں ووٹ نہی دیں گے اس لیے محبوبہ خود میدان میں اتری ہیں“۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”لوگوں نے ایک امید کے ساتھ پی ڈی پی کو ووٹ دیا تھا لیکن انہوں نے لوگوں کے ساتھ بے انتہا ظلم کیا ہے“۔

غلام نبی نے کہا کہ ”مرکزی حکومت نے یہاں کی جماعتوں پر بنا کسی عدالتی حکم نامے کے یہاں کی تنظیموں پر پابندی عاید کی ہے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”نیشنل کانفرنس کوشش کرے گی کہ لوگوں کو مساوی حق ملے اور لوگ جمہوری طریقے سے اپنی رائے قائم کر سکیں“۔

غلام نبی نے کہا نیشنل کانفرنس کے امیدوار جسٹس حسنین مسعودی ایک بے داغ انسان ہیں اور ان کا کامیاب ہونا طے ہے“۔

کانگریس کے یوتھ لیڈر عمر جان نے کہا کہ ”محبوبہ مفتی نے حکومت میں آنے سے قبل آر ایس ایس اور بی جے پی کو ریاست سے دور رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔ جس کی با پر لوگوں نے انہیں ووٹ دیا۔ تاہم حکومت میں آنے کے بعد محبوبہ مفتی نے لوگوں کو انہیں کے حوالے کر دیا“۔

کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کا اس انتخاب میں کامیاب ہونا نا ممکن ہے۔

اب انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی کہا جا سکتا ہے کہ کس پارٹی نے کتنی نشستوں پر فتح حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details