اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ اور لارنو کوکرٹ میں دو علیحدہ جلسوں سے خطاب کے دوران محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
اننت ناگ میں پی ڈی پی کا عوامی جلسہ - pap
پی ڈی پی کی صدر و اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے پارٹی امیدوار محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 'انہوں نے اپنے دور حکومت میں جماعت اسلامی جیسی جماعتوں پر دباؤ کے باوجود بھی پابندی عائد نہیں کی جبکہ کٹھوعہ عصمت ریزی معاملے میں انہوں نے اپنی کابینہ کے دو وزراء کو برخواست کیا۔
اننت ناگ میں پی ڈی پی کا عوامی جلسہ
انہوں نے کہا کہ گوجر بکروالوں کو زمینوں سے بے دخل کرنے کی بھی سازشیں رچی گئیں تاہم انہوں نے فاریسٹ ایکٹ لاگو ہونے تک کسی بھی گوجر بکروال کو زمین سے بے دخل نہ کرنے کا حکمنامہ بھی صادر کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سید فاروق اندرابی، عبدالرحیم راتھر اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔