ان کے ہمراہ پارٹی کے چیف ترجمان رفیع احمد میر اور سابق وزیر عبدالرحمان ویری کے علاوہ کئی دیگر رہنما تھے۔
محبوبہ مفتی نے پرچۂ نامزدگی جمع کیے - filed nomination
پارلیمانی حلقہ انتخاب اننت ناگ کے لیے پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔
محبوبہ مفتی نے پرچۂ نامزدگی جمع کیے
محبوبہ مفتی آج دوپہر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے دفتر پہنچ گئیں جہاں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد مداحوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ 'ان کے ایجنڈے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ان کی پارٹی ابھی بھی اپنے ایجنڈے پر قائم ہے،جس میں افسپا ہٹانا سیلف رول و دفعہ 35 اے دفعہ 370 کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے'۔