اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fortnight Vigilance Awareness in Dooru: ڈورو اننت ناگ میں پندرہ روزہ ویجیلنس بیداری سیشن کا انعقاد

پندرہ روزہ ویجیلنس بیداری سیشن کے تحت میونسپل کمیٹی ڈورہ ویری ناگ نے آج ٹاؤن حال میں ایک بریففنگ سیشن کا انعقاد Fortnight Vigilance Awareness in Dooru کیا۔ اجلاس میں کونسلرز،ٹی ایس او اور وارڈ انچارج نے شرکت کی۔

MC Dooru Verinag holds briefing session on Fortnight Vigilance Awareness
ڈورو اننت ناگ میں پندرہ روزہ ویجیلنس بیداری سیشن کا انعقاد

By

Published : Feb 11, 2022, 9:41 PM IST

اننت ناگ:میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ Municipal Committee Dooro Verinag نے پندرہ روزہ ویجیلنس بیداری کے سلسلے میں ایک بریفنگ سیشن کا انعقاد Fortnight Vigilance Awareness in Dooru کیا۔اجلاس کی صدارت ایم سی کے صدر محمد اقبالMC Dooro President Muhammad Iqbal نے کی۔اجلاس میں تمام کونسلرز، ٹی ایس او، اور وارڈ انچارج نے شرکت کی۔

صدر ایم سی ڈورو ویری ناگ نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راشن کارڈوں کا جائزہReview of Ration Cards لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جو ایک اچھا قدم ہے۔

صدر نے کونسلروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے وارڈوں کے راشن کارڈ ہولڈرز کی فہرست کا جائزہ لیں تاکہ مستحق افراد کو محکمہ خوراک سے جڑی اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔

اننت ناگ کے مختلف دیگر حصوں میں کل 28 پنچایت حلقوں میں پندرہ روزہ ویجیلنس بیداری کے تحت کارروائیاں جاری رہیں، جن پنچایت حلقوں کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں بٹہ گُنڈ، بٹنگو، بیوورہ، بُون دیالگام، بٹکوٹ اور براڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:DDC Chairman on Vigilance Awareness :'ویجیلنس بیداری پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کرنے کی اپیل'


پروگرام میں تمام مقامات پر عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور راشن کی فراہمی اور مستفید ہونے والے افراد کی فہرستوں کو درست کرنے کے حوالے سے مکمل بحث ہوئی۔ اس موقعہ پر لوگوں نے این ایف ایس اے، کے نفاذ سے متعلق مسائل پیش کیے۔

یہ پروگرام دیگر پنچایتوں میں جاری رہے گا اور تمام پنچایتوں کو پندرہ دن میں مکمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details