بجبہاڑہ سے محض 8 کلو میٹر کی دوری پر واقع تکیہ مقصود شاہ علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر بار بار خراب ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ کی کثیر آبادی کے لیے محکمہ بجلی کی جانب سے کئی برس قبل 100 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر مختص کیا گیا ہے جس پر تقریباً دو سو کھمبے مشتمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُورلوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر بار بار خراب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اکثر بیشتر بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ٹرانسفارمر کے بار بار خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی لاگت سے بار بار اس ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرانا پڑھتا ہے۔
مقامی لوگوں کی مانگ ہے کہ مذکورہ علاقہ میں ایک ٹرانسفارمر کے بجائے دو ٹرانسفارمر نصب کیےBejbehara Residents Demand Transformer جائے، تاکہ علاقہ کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوجائے۔