اردو

urdu

By

Published : Feb 16, 2022, 3:49 PM IST

ETV Bharat / city

demand for construction of Children's Park: اننت ناگ: پُشو محلہ میں میریج ہال کے بجائے چلڈرن پارک تعمیر کرنے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محلہ میں میریج ہال نہیں بلکہ چلڈرن پارک کی کافی ضرورت ہے۔ ان کے بچوں کو کھیلنے کودنے کے لئے جگہ موجود نہیں ہے اور بچوں کو کافی دور اسپورٹس سٹیڈیم میں جانا پڑتا ہے۔

demand for construction of Children's Park
demand for construction of Children's Park

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پُشو محلہ گانجی واڑہ میں برسوں پُرانا ذبح خانہ کی عمارت کافی خستہ ہو چکی تھی، جس کے گر جانے کے خدشہ سے نہ صرف جانی نقصان کا خطرہ تھا بلکہ خستہ حال عمارت کو کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور منشیات کے عادی لوگوں نے اپنا اڈہ بنا لیا تھا۔

ویڈیو


لوگوں نے کئی بار متعلقہ حکام سے خستہ حال عمارت کو منہدم کرنے اور اس قیمتی جگہ کو مفاد عامہ کے استعمال میں لانے کی اپیل کی، جس کے بعد میونسپل حکام متحرک ہوئے اور بوسیدہ عمارت کو منہدم کیا گیا۔


میونسپل حکام نے مذکورہ جگہ پر میریج ہال تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا ابتدائی کام بھی شروع کیا گیا ہے۔


تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیول سوسائٹی کو اعتماد میں لئے بغیر ہی میونسپل حکام نے مذکورہ جگہ پر میریج ہال تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو انہیں قطعی طور پر منظور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محلہ میں میریج ہال نہیں بلکہ چلڈرن پارک کی کافی ضرورت ہے۔ ان کے بچوں کو کھیلنے کودنے کے لئے جگہ موجود نہیں ہے اور بچوں کو کافی دور اسپورٹس سٹیڈیم میں جانا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے میونسپل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ جگہ پر میریج ہال کے بدلے بچوں کے لئے پارک تعمیر کرائیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details