کشمیر میں اب آہستہ آہستہ لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان فرق ختم ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ وقت میں لڑکیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ نظر آرہی ہیں۔ اب یہاں کے اسکولوں میں بھی لڑکیوں کے لیے کرکٹ ٹیم قائم کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ وہیں کرکٹ کا شوق رکھنے والی لڑکیاں سرکاری و نجی اکیڈمیوں میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ایسے میں لڑکیوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے مختلف ادارے پہل کر رہے ہیں۔ محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس بھی اب مختلف کھیلوں میں لڑکیوں کوجگہ دے رہا ہے۔ مختلف کھیل مقابلوں میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس پہل میں بھارتی فوج بھی پیچھے نہیں ہے۔ JK Women Cricket Team
بھارتی فوج نہ صرف لڑکوں بلکہ لڑکیوں کو بھی منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے اور انہیں بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے کا ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی پہل کے تحت فوج کی 19 راشٹریہ رائیفلز کی جانب سے وقتاً فوقتاً 'وومنز کرکٹ ٹورنامنٹ' کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بھر پور موقعہ ملتا ہے۔ حال ہی میں فوج نے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں چنار وومنز ٹی 20 کرکٹ لیگ کا اہتمام کیا، جس میں کئی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔