جموں کے رانی پارک علاقے میں آج ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنوں نے گزشتہ روز عید کے موقہ پر کشمیر میں احتجاج کے دوران پاکستان کے نعرے اور جنگجوؤں کے حق میں نعرے لگانے والوں کے خلاف احتجاج کیا۔
جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج احتجاج کر رہے فرنٹ کے کارکنان نے پاکستان کا جھنڈا نذر آتش کردیا اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقہ پر ڈوگرہ فرنٹ کے چیرمین اشوک گھپتا نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں لوگ پاکستان کے بہکاوے میں آکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں جس کا ذمہ دار پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو چاہے کہ وہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرے جو کشمیر میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔