اردو

urdu

ETV Bharat / city

عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس اپریل میں: مرمو - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس اپریل کے مہینے میں ہوگی۔ اس کا اعلان خود لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے دہلی میں جاری سرمایہ کاروں کے عالمی اجلاس کے دوران کیا۔

عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہی کانفرنس اپریل میں ہوگی: مرمو
عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہی کانفرنس اپریل میں ہوگی: مرمو

By

Published : Jan 20, 2020, 7:28 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:32 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی پہلی اجلاس اپریل مہیںے میں ہوگی۔

دہلی میں سرمایہ کاروں کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرمو نے کہا کہ سیکٹورل سیمینار کا انعقاد سری نگر میں کیا جایئگا۔ اس موقعے پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم بھی موجود تھے۔

انٹرنیٹ پر پابندیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ پابندیاں تخریبی سرگرمیوں کے انسداد تک ہی محدود ہیں تا ہم تجارتی سرگرمیوں کے لئے انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے یہاں سنگین صورتحال ہیں لیکن مشترکہ کارروائیوں کی وجہ سے شدت پسندی کی لعنت کو پہلے سے کافی کم کر دیا گیا ہے۔

مرمو نے کہا کہ ریاست میں معمولات زندگی بحال کردی گئی ہیں دوسری جانب عسکریت پسندوں کے لئے یہ صورتحال غیر معمولی ہے۔

وہیں سبرامنیم نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوم سیکریٹری اس پر کام کر رہے ہیں جس کے جلد ہی مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details