اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ponywalla Dies in Amarnath: امرناتھ میں دو گھوڑے بان ہلاک - امرناتھ گُپھا تازہ خبر

جمعرات کی دوپہر امرناتھ گُپھا کے قریب حادثہ میں ایک گھوڑے بان کی موت ہوگئی۔ وہیں پیسو ٹاپ چندن واڑی پر ایک اور گھوڑے بان پیر پھسلنے کے سبب ہلاک ہوا ہے۔Ponywalla Dies in Amarnath

horse-rider-dies-after-falling-from-horse-in-amarnath
امرناتھ گُپھا کے قریب گھوڑے سے گر کر گھوڑے بان ہلاک

By

Published : Jul 14, 2022, 8:17 PM IST

Updated : Jul 14, 2022, 8:48 PM IST

اننت ناگ:ای ٹی وی بھارت کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلگام کے ہمالیائی پہاڑیوں میں موجود امرناتھ گُپھا کے قریب ایک گھوڑے بان کی اس وقت موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب پھسلن کی وجہ سے گھوڑے کا پاؤں پھسلا اور اس پر سوار گھوڑے بان گر گیا۔ Ponywalla Dies in Amarnath

امرناتھ گُپھا کے قریب گھوڑے سے گر کر گھوڑے بان کی موت

مہلوک کی شناخت ضلع اننت ناگ کے شانگس چاکلی پورہ علاقہ کے امتیاز احمد خان ولد محمد یوسف خان کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت گھوڑے بان امرناتھ گُھپا سے پنجترنی کی جانب جا رہا تھا۔ لاش کو قانونی اور طبی لوازمات کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

وہیں ایک اور گھوڑے بان چندن واڑی کے پیسو ٹاپ میں پہاڑی سے پھسلنے کے سبب ہلاک ہوا ۔ بتایا جارہا ہے گھوڑے بان پہاڑی پر گھوڑے کے لیے گھاس کاٹ رہا تھا۔ مہلوک کی شناخت نثار حسین کانسا ولد عبدالرشید کانسا کے طور پر ہوئی۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے باعث حکام نے آج ایک بار امرناتھ یاترا عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امرناتھ یاترا کو دونوں روٹس - بال تل، گاندربل اور نونہ ون، پہلگام سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موسم میں بہتری کے بعد ہی یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔Amarnath Yatra Suspended Again

Last Updated : Jul 14, 2022, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details