وادی کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میں کافی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رات اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ سے اہلیان وادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے وہیں گرمی سے نجات پانے کے لیے لوگوں کو نہروں، چشموں اور ندیوں میں نہاتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ Heat intensifies in Kashmir Valley
گرمی کی اس تپیش سے بچنے کیلئے اننت ناگ کے شیر باغ میں بچوں کو خاصی تعداد نہانے اور تیراکی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گرمی سے بچنے کا یہ ایک بہترین مشغلہ ہے۔ تاہم ندی نالوں اور دریائوں کا پانی آلودہ ہونے پر بچوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ مقامی نوجوانوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 'دیگر ریاستوں یا ممالک میں عارضی لیکس، پارکس اور نہریں بنائی جاتی ہیں۔ تاہم آبی ذخائر سے مالا مال کشمیر کے اننت ناگ میں قدرتی تحائف کی قدر نہیں کی جارہی ہے'۔