اردو

urdu

ETV Bharat / city

Gujjar Bakerwal Convention: 'دیگر طبقات کو شیڈول ٹرائب زمرے میں شامل کرنا گجربکروال کے ساتھ ناانصافی‘ - گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد کی کنونشن

گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد نے بجبہاڑہ کے پاناڑ گجربستی میں ایک کنونشن کا انقعاد Convention was Held in Panar Gujjar Basti کیا، جس کی صدارت گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکریٹری چوہدری یاسین پسوال نے کی۔ اس موقع پر چوہدری یاسین پسوال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ افراد 'شیڈول ٹرائب' Scheduled Tribes کے زمرے میں شامل کیے جانے کے مستحق نہیں ہیں، لہذا انہیں اس زمرے میں شامل کرنا ہمارے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب کے زمرے میں شامل کرنا ہمارے ساتھ نا انصافی ہوگی
پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب کے زمرے میں شامل کرنا ہمارے ساتھ نا انصافی ہوگی

By

Published : Dec 12, 2021, 4:54 PM IST

گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد نے بجبہاڈہ کے پاناڑ گجر بستی میں ایک کنونشن Convention was Held in Panar Gujjar Basti کا انقعاد کیا، جس کی صدارت گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکریٹری چوہدری یاسین پسوال نے کی۔اس دوران سماجی کارکن بشارت چوہان کے علاوہ یوتھ گجر رہنما طالب کسان بھی موجود تھے۔

پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب کے زمرے میں شامل کرنا ہمارے ساتھ نا انصافی ہوگی

اس موقع پر چوہدری یاسین پسوال نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'گجر بکروال طبقہ ایک پسماندہ طبقہ ہے، جو آج اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ افراد 'شیڈول ٹرائب' کے زمرے میں شامل کیے جانے کے مستحق نہیں ہیں، لہذا انہیں اس زمرے میں شامل کرنا ہمارے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

مزید پڑھیں: بڈگام: فاریسٹ رائٹ ایکٹ کے تعلق سے آگاہی پروگرام

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فاریسٹ رائٹ ایکٹ(ایف آر اے) کو زمینی سطح پر عملائے اور گجر بکروال طبقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے بہتر حکمت عملی سے کام لے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details