احتجاجی ڈگری کالج کے احاطے میں جمع ہوئے اور کالج پرنسپل محمد مقبول راتھر کے حق میں نعرہ بازی کی۔
پرنسپل کے تبادلے کے خلاف طلباء کا احتجاج - کشمیر
ضلع اننت کے کوکرناگ علاقے میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ اور سیول سوسائٹی کے ممبران نے کالج پرنسپل کے تبادلے کے خلاف پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
پرنسپل کے تبادلے کے خلاف طلباء کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج میں بنیادی ڈھانچے کی کمی پائی جا رہی تھی تاہم پرنسپل نے ایمانداری اور لگن سے کالج کی حالت بہتر بنانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔
احتجاجیوں نے انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے کالج پرنسپل کے ٹرانسفر آرڈر کو جلد سے جلد واپس لینے کا پُر زور مطالبہ کیا۔