اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: سرکاری اسکول خستہ حالی کا شکار - GOVERNMENT

ریاست جموں و کشمیر میں حکومت کی جانب سےتعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے  بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح اس کے برعکس ہے۔

اننت ناگ: سرکاری اسکول خستہ حالی کا شکار

By

Published : May 28, 2019, 9:34 PM IST

اس کی ایک مثال قصبہ اننت ناگ کے مہمان محلہ لال چوک میں قائم سرکاری مڈل اسکول ہے۔

اننت ناگ: سرکاری اسکول خستہ حالی کا شکار

یہ اسکول سنہ 1957 سے کرائے کی خستہ حال عمارت میں قائم ہے۔ محکمہ تعلیم نے ابھی تک اسکول کی نئی عمارت کا بندو بست نہیں کیا ہے ۔

اسکولی عمارت کافی خستہ ہو چکی ہے جس سے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی خوف کے سائے میں درس وتدریس کا کام کر رہے ہیں ۔

اسکول میں کھیل کا میدان، بیت الخلاء، لائبریری و دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

وہیں اسکول میں صرف 40 بچے زیر تعلیم ہیں جن کو پڑھانے کے لیے 14 اساتذہ ہیں۔جس سے صاف طور پر محکمہ تعلیم کی غیر سنجیدگی کا پتہ چلتا ہے۔

ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ 'وہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کو اسکول کا جائزہ لے کر فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details