ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے بکروال طبقہ سے وابستہ خانہ بدوش افراد میں تقریبا بیس فوڈ کیٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے خانہ بدوش افراد میں فُوڈ کیٹس تقسیم فوڈ کیٹس پانچ خاندانوں پر مشتمل 40 افراد خانہ میں تقسیم کی گئ ہیں۔فُوڈ کیٹس کے اندر اشیاء خوردنی جیسے، چاول، آٹا کھانے کا تیل مصالحے شامل تھے۔
یہ خانہ بدوش افراد ضلع اننت ناگ کے بُون دیالگام علاقہ میں خیمہ زن ہیں، جنہیں شدید برفباری باری کے دوران اشیاء خوردنی کی قلت سے کافی مشکلات درپیش تھیں۔
مزید پڑھیں:Water Logging in Bus Stand Anantnag: جنرل بس اسٹینڈ میں سیلابی صورتحال، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ایک خبر شائع ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اسسٹنٹ ڈیولاپمنٹ کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ کی قیادت میں موقعہ پر ایک ٹم روانہ کی اور ضرورت مند خاندانوں میں اشیائے ضروری سے بھرے کیٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ وہیں، اس قدم سے خانہ بدوش افراد نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس قدم کی سراہنا کی۔