جی ایم سی اننت ناگ میں پہلا راست ورکشاپ میں اینڈسکوپی ای این ٹی سرجیری کا آغاز کیا گیا جس میں پیچیدہ جراحی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ بہ آسانی انجام دینے میں کامیابی حاصل کی گئی۔
تقریب میں جموں کشمیر کے تمام میڈیکل کالجز (Medical Colleges) کے شعبہ، ای این ٹی(ENT) سے بڑے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر، گلا، ناک، کان سے جڑی جدید طرز کی جراحی (سرجری) کا راست ڈیمو (Live Demo) پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رؤف (Professor Dr Rouf) اور ڈاکٹر سجاد ماجد قاضی (Dr Sajad Majid Qazi) نے کہا کہ اب جی ایم سی اننت ناگ سے مریضوں کو سرینگر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی (Technology) سے مریضوں کے پیچیدہ جراحی یہاں پر بہ آسانی انجام دی جائے گی۔