جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج سیل پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کا آغاز اسپورٹس گروانڈ سیل اونتی پورہ میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے بدست کیا گیا۔ اس موقع پر موصوف نے دونوں ٹیموں کے درمیان میڈل اور کٹ تقسیم کیے گئے۔ سیل پریمیئر لیگ کا فائنل میچ جگجیت الیون اور سیل الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جگجیت الیون نے بیس اورز میں 180 رنز بنائے جس کے جواب میں سیل الیون کی ٹیم محض 145 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، اور جگجیت الیون یہ فائنل میچ 35 رنز جیت گئی، گردیپ سنگھ کو میچ میں بہترین کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں وادی کے مختلف علاقوں کی کل 32 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔Final match of Sale Premier League
Final match of Sale Premier League: سیل پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں بی جے پی کے ترجمان کی شرکت - پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کا آغاز
سیل پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کا آغاز اسپورٹس گروانڈ سیل اونتی پورہ میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے بدست کیا گیا۔ الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لیے حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ کھیل کود سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھا جاسکتا ہے۔Final match of Sale Premier League
فائنل کا یہ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جنھوں نے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر بی ڈی سی اونتی پورہ عبدالاحد اور نائب صدر بی جے پی محمد شفیع بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لیے حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ کھیل کود سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہ کر کھیل کود کی طرف راغب ہونا چاہیے۔