وادی کشمیر میں سیب، اخروٹ، اور زعفران کی سب سے زیادہ کھیتی کی جاتی ہے۔ ان فصلوں کو تیار کرنے میں کشمیر کی آب و ہوا کافی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
وادی میں برف باری Snowfall in Valley سے یہاں کے کسانوں کو کافی زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ وادی کشمیر کی تقریباً 70 فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
وادی میں رواں برس برف باری سے باغ مالکان خوش، اس سال پیداوار میں اضافے کی امید برفباری زراعت اور باغبانی کے لیے کافی فائدے مند ثابت ہوتی ہے، موسم سرما میں جتنی برف باری ہوگی، اُتنا ہی وادی کے کھیت کھلیانوں اور باغات میں فصل دیکھی جا سکتی ہیں۔
وادی کشمیر میں رواں برس ہونے والی برفباری سے باغ مالکان کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی Farmers Happy with Snowfall in Valley ہے، اور انھیں اس سال اچھی پیداوار کی امید ہے۔
بجبہاڈہ میں دچھنی پورہ علاقہ میوہ باغات کے لیے کافی مشہور ہے، اس علاقے میں سیب کے باغات کافی زیادہ نظر آتے ہیں، علاقے کی بیشتر آبادی سیب کی صنعت سے وابستہ ہے۔
باغ مالکان کا کہنا ہے کہ علاقے میں برف باری کا ہونا لوگوں کے لیے کسی عید سے کم نہیں ہوتی ہے، کیونکہ برف باری پر ہی لوگوں کی فصلوں کا دارومدار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Heavy Snowfall Disrupts Normal Life In Kashmir Valley: جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد کے حالات پر ایک نظر
باغ مالکان کے مطابق اگرچہ گذشتہ برس بھی جم کر برفباری ہوئی تھی، لیکن سال 2021 میں لگاتار ژالہ باری ہونے سے میوہ صنعت پر مضر اثرات مرتب ہوئے تھے، جس سے باغ مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس سال وقت پر برفباری ہونے سے کسانوں کے لیے امید کی نئی کرن جاگی ہے۔
باغ مالکان کا ماننا ہے کہ اس برفباری کے ہونے سے اُن کے فصل میں کافی اضافہ ہونے کی اُمید ہے اور برفباری سے زمین کے اندر کافی وقت تک نمی باقی رہتی ہے۔
باغ مالکان کا مزید کہنا تھا کہ یہ برفباری وادی کے لوگوں کے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے، اس سے ندی نالوں میں خوب پانی بہے گا، جس سے ایک تو یہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اور دوسرا یہ پیڑ پودے کافی تندرست ہو جائیں گے اور پیداوار میں بھی بڑھاوے کی کافی اُمید نظر آ رہی ہے۔