اردو

urdu

ETV Bharat / city

Meet Little Artist Obaid Javed: گیارہ سالہ عبید نے ردی سے بنائے کھلونے

ردی کو جمع کر کے مختلف اقسام کی چھوٹی چھوٹی کھلونا گاڑیاں بنانے والے اس ننھے سے طالب علم نے ری سائیکلنگ کے فارمولے کو تقویت دی ہے۔ عبید اس وقت چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور وہ یہ کام تیسری جماعت سے کررہے ہیں۔

گیارہ سالہ ہونہارعبید کے ناقابل فراموش کارنامے
گیارہ سالہ ہونہارعبید کے ناقابل فراموش کارنامے

By

Published : Jan 2, 2022, 7:58 PM IST

ضلع گاندربل کے ایک گاؤں ہائن پالپورا سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ عبید جاوید نے ردی کو جمع کر کے کھلونا جے سی بی مشین، کرین وغیرہ بنائی ہے۔

گیارہ سالہ ہونہارعبید کے ناقابل فراموش کارنامے

عبید جاوید کی اس کوشش سے علاقے میں اُن کی کافی ستائش ہورہی ہے۔ ردی کو جمع کر کے مختلف اقسام کی چھوٹی چھوٹی کھلونا گاڑیاں بنانے والے اس کم عمر طالب علم نے ری سائیکلنگ کے فارمولے کو تقویت دی ہے۔

عبید کا تعلق ایک غریب گھرانہ سے ہے۔ وہ اس وقت چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور وہ یہ کام تیسری جماعت سے کررہے ہیں۔

عبید نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ضروری چیزیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے خواب پورے نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہونہار عبید نے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے، تاکہ وہ اس فن کو مزید آگے بڑھا سکیں۔

عبید کے والد جاوید احمد نے کہا کہ انہیں اپنے ہونہار بیتے پر فخر ہے، کیونکہ اتنی چھوٹی عمر میں بھی عبید کا کارنامہ بہت بڑا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عبید بہت کچھ کرنا چاہتا ہے اور اُن میں وہ صلاحیت بھی ہے تاہم اسے انتظامیہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details