اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ میں بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ویبنار کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ویبنار کا انعقاد کیا گیا

فوٹو
فوٹو

By

Published : Jun 12, 2021, 10:03 PM IST

ہر سال 12 جون کو بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی اننت ناگ نے متعلقہ موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔

فوٹو

وبینار میں ضلع کے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ( ڈی ایل ایس اے) اور، ٹی ایل ایس سی، کے جوڈیشل افسران ، پینل وکلاء ، پیرا لیگل رضاکاروں اور اسٹاف ممبروں نے شرکت کی۔

اس وبینار پروگرام کا بنیادی مقصد چائلڈ لیبر کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا تھا اس کے علاوہ اس پر قابو پانے کے لئے قانونی دفعات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (چئیرمین ڈی ایل ایس اے) اننت ناگ ، نصیر احمد ڈار نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب کی نگرانی کی ۔

وہیں اسسٹنٹ پروفیسر مدثر رسول اور چیئرپرسن چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اننت ناگ ڈاکٹر توحیدہ مخدومی نے بطور اسپیکر شرکت کی۔
ویبنار کی میزبانی سب جج و ڈی ایل ایس اے اننت ناگ کے سکریٹری میر وجاہت نے کی۔

یہ پروگرام جے کے لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا اور پروگرام رواں ماہ کے ایکشن پلان کا حصہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details