اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ میں کووڈ-19 مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 65 فیصد - اننت ناگ میں کورونا معاملے

آکسیجن کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور ٹراما ہسپتال بجبہاڑہ میں حسب ترتیب 2350 اور 500 آئی پی ایم گنجائش والے آکسیجن پلانٹ معقول طریقہ سے کام کر رہے ہیں۔

اننت ناگ میں کووڈ 19 مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 65 فیصد
اننت ناگ میں کووڈ 19 مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 65 فیصد

By

Published : May 21, 2021, 10:03 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں کورونا معاملے پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ ضلع میں کووڈ-19 مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اننت ناگ میں کووڈ 19 مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 65 فیصد

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ابھی تک 8081 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مہلک وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

آکسیجن کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور ٹراما ہسپتال بجبہاڑہ میں حسب ترتیب 2350 اور 500 آئی پی ایم گنجائش والے آکسیجن پالنٹس معقول طریقہ سے کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سنگلا

انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی معقول فراہمی اور اس سے جڑی تمام تر سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے آکسیجن آڈٹ کمیٹی متحرک ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کووڈ-19 مریضوں کے سماجی رابطہ اور ٹیسٹنگ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ اس مہلک وبا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے کووڈ-19 کے سلسلہ میں انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اسی طرح سرکاری احکامات، بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی تاکہ اس مہلک وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details