منگل کو شام تقریباً 9 بجے کے بعد کھیلن علاقے کے پہاڑ پر بادل پھٹنے سے گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بادل پھٹنے سے ویرسرن کھیلن میں سیلابی پانی سے مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، وہیں ویرسرن سے کھیلن کی جانب جانے والا راستہ اور پل پوری طرح سے بہہ گیا۔
کھیلن پہلگام میں بادل پھٹنے سے فصلوں کو نقصان - cloudbrust in pahalgam
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام کے کھیلن علاقے میں بادل پھٹنے سے علاقے میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔ سیلابی صورت حال سے گاؤں کھیلن کی آراضی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی مقامات پر اخروٹ کے درختوں اور مکھی کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کھیلن پہلگام میں بادل پھٹنے سے فیصلوں کو نقصان
مزید پڑھیں:ترال: نالہ نارستان میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتِ حال
ان کے مطابق متعدد بار انتظامیہ کو اس بارے میں گزارشات کی گئیں تاہم انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت اور امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔