اننت ناگ: شری امرناتھ جی یاترا 2022 کے پیش نظر مرتنڈ سوریا مندر مٹن میں چھڑی مبارک کی آمد ہوگئی ہے۔ اس موقع پر کشمیری پنڈتوں کی طرف سے چھڑی مبارک کا استقبال بڑے جوش و خروش سے کیا گیا۔ Chhari Mubarak Puja at Surya Mandir
Chhari Mubarak Puja at Surya Mandir: اننت ناگ کے سوریا مندر میں چھڑی مبارک کی پوجا - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن میں واقع سوریا مندر میں مہنت دیپیندر گری نے چھڑی مبارک کی پوجا کی۔ Chhari Mubarak Puja at Surya Mandir
اس موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کشمیری پنڈتوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر میں امن و امان کے لیے خاص دعائیں کی گئیں۔ کشمیری پنڈتوں نے چھڑی کے درشن کیے جس کے بعد چھڑی کو روایتی طریقہ سے اسنان کیا گیا۔ واضح رہے کہ چھڑی مہنت دیپیندر گری کی نگرانی میں مارٹن مندر سے پہلگام کے راستے مقدس غار تک پہنچائی جائے گی جہاں امرناتھ یاترا شریون پورنما کے روز غار میں آخری درشن کے ساتھ ختم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
Chhari Mubarak Reaches Srinagar: چھڑی مبارک سرینگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی