پروگرام میں محکمہ بشوپالن اینمل ہسبندری (ویٹرنری) سے وابستہ ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر برہان اور ڈاکٹر بلال نے مختلف علاقوں سے آئے تقریبا 35 طلبہ کی کونسلنگ کی ہیں۔
کونسلنگ کے دوران مزکورہ طلبہ کو ویٹرنری سائنس کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔
اس کے علاوہ نوجوان طلبہ کو سماجی برائیوں اور منشیات کی لت سے دور رہ کر پڑھائی اور مختلف ہنر کے ذریعہ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے پر زور دیا گیا ہیں۔
پروگرام میں ضلع اننت ناگ کے پسماندہ علاقوں جیسے برینٹی دیالگام، چکپٹ ،جائےبل دمحال ،شچن و دیگر مختلف علاقوں کے طلبہ نے شرکت کی۔