اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ سڑک حادثہ، خاتون ہلاک، 4افراد شدید زخمی - Kashmir

ضلع اننت ناگ کے دانترعلاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران ایک خاتون کی موت جبکہ چار دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

اننت ناگ سڑک حادثہ، خاتون ہلاک، 4افراد شدید زخمی

By

Published : May 29, 2019, 6:31 PM IST

نمائندے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ماروتی کار میں سوار پانچ افراد اپنے ایک رشتہ دار سے تعزیت کے بعد واپس گھر کی طرف جا رہے تھے، جس دوران دانتر کے مقام پر ڈرائیور اپنی گاڑی پر قابو نہیں کر پایا اور گاڑی راستے سے گزر رہی ایک ٹرک سے ٹکرائی۔

اننت ناگ سڑک حادثہ، خاتون ہلاک، 4افراد شدید زخمی

حادثے میں میاں بیوی سمیت تمام پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے اکنگام کی رہنے والی راشدہ نامی ایک زخمی خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

دیگر زخمیوں میں اکنگام کے شوکت احمد، منگہال کی رہنے والی افروزہ اور نسیمہ جبکہ ویری ناگ کے غلام رسول شامل ہیں۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details