اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیب کے باغات کے لیے غیرمعیاری ادویات کے کاروبار کو بند کیا جائے

کشمیر کے کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو روکا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سیب کے باغات کے لیے غیرمعیاری ادویات کے کاروبار کو بند کیا جائے
سیب کے باغات کے لیے غیرمعیاری ادویات کے کاروبار کو بند کیا جائے

By

Published : Mar 17, 2021, 10:50 AM IST

جموں و کشمیر میں لوگوں کی ایک بڑی آبادی سیب کی کاشتکاری سے منسلک ہے اور کسان اپنے سیب کے باغات میں سال بھر محنت کر کے اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔

سیب کے باغات کے لیے غیرمعیاری ادویات کے کاروبار کو بند کیا جائے

واضح رہے کہ مارچ ایک ایسا مہینہ ہے جس دوران سیب کی پیداوار کے لیے باغیچوں میں کام کاج عروج پر ہوتا ہے جہاں مارچ کے مہینے میں سیب کے پودوں کی شجر کاری ہوتی ہے۔ وہیں اسی ماہ میں کھاد ڈالنے کے ساتھ ساتھ منرل آئل اور پھپھوندکش ادویات کا چھڑکاؤ بھی شروع ہو جاتا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے کہری بل مٹن علاقہ میں اپنے سیب کے باغات میں مصروف ان کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر برس اپنا خون پسینہ ایک کر کے اپنے باغات میں محنت کرتے ہیں۔ تاہم غیر معیاری کھاد اور ادویات کی وجہ سے ان کی محنت رائیگاں ہوجاتی ہے۔

سیب کے باغات کے لیے غیرمعیاری ادویات کے کاروبار کو بند کیا جائے

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس غیر معیاری ادویات کے سبب ان کے باغات کو مختلف بیماریوں نے جھکڑ لیا تھا تاہم وقت پر ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کے بعد بھی بیماریوں پر کوئی قابو نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی سال بھر کی محنت برباد ہوگئی۔

کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو روکا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اچھی اور بہتر پیداوار کے بعد وہ اپنے نقصانات کی بھر پائی کر پائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details