اردو

urdu

By

Published : Feb 26, 2021, 5:52 PM IST

ETV Bharat / city

اننت ناگ: پہلے میریج ہال کی بکنگ شروع

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلے میرج ہال کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ برس پرنسپل سکریٹری شیلندر کمار کابرا نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ کے ہمراہ میریج ہال کا افتتاح کیا تھا۔

اننت ناگ :پہلا میریج ہال کی بکنگ شروع
اننت ناگ :پہلا میریج ہال کی بکنگ شروع

اننت ناگ میونسپل کونسل کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ میں تعمیر کیے گئے میرج ہال کو آج سے عوام کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔ میریج ہال کو 68 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ قصبہ اننت ناگ میں اپنی نوعیت کا پہلا میریج ہال ہے۔

اننت ناگ :پہلا میریج ہال کی بکنگ شروع

گزشتہ برس پرنسپل سکریٹری شیلندر کمار کابرا نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ کے ہمراہ میریج ہال کا افتتاح کیا تھا۔ جمعہ کے روز پہلی بُکنگ کے ساتھ ہی میریج ہال کو با ضابطہ طور پر عوام کے لئے وقف کیا گیا۔

میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کہا کہ میریج ہال کو تمام ضروری سہولیات سے لیس کیا گیا ہے، تاکہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں انتظامیہ کی جانب سے ایک اور بڑے میریج ہال کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ شاہ نے ضرورت مند لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بکنگ کے لئے میونسپل کونسل کا رخ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details