اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bear In Anantnag:محکمہ وائلڈ لائف نے نانیل اننت ناگ میں ریچھ کو پکڑ لیا - WILD LIFE WARDAN

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نانیل علاقہ میں محکمہ وائلڈ لائف Wild Life Department نے ایک ریچھ کو زندہ پکڑ کرBear Caught In Anantnag آورہ آڈو وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے نانیل اننت ناگ میں ریچھ کو پکڑ لیا
محکمہ وائلڈ لائف نے نانیل اننت ناگ میں ریچھ کو پکڑ لیا

By

Published : Dec 4, 2021, 3:39 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نانیل علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کو اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب مذکورہ علاقے کے ایک باغ میں ایک ریچھ نمودار ہونے کے بعد اسے زندہ پکڑ لیا گیا۔

علاقے کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف وارڈن عبدل الرؤف زرگرAbdul Rouf Zargar کو فون پر علاقے میں ریچھ کے نمودار ہونے کی اطلاع دی۔علاقے کے لوگوں کے مطابق یہ ریچھ کئی دنوں سے علاقے میں نمودار ہوتا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے نانیل اننت ناگ میں ریچھ کو پکڑ لیا
جونہی محکمہ وائلڈ لائف کو علاقے میں ریچھ کے بارے میں خبر موصول ہوئی، محکمے نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس میں سنٹرل کنٹرول روم بجبہاڑہ اور کنٹرول روم سریگفوارہ کے کئی ملازمین شامل تھے،جن کی سربراہی خود ڈی ایف وائلڈ لائف وارڈن عبدل الرؤف زرگر کر رہے تھے۔

جیسے ہی وائلڈ لائف ٹیم جائے مقام پر پہنچی تو انہوں نے ریچھ کو ایک باغ میں پایا، جس کے بعد تجربے کار اور ماہر ملازم نے ریچھ کو بہت ہی نزدیکی سے بنا کسی نقصان کے ٹرینکیولائز کیا، اس طرح سے محکمہ کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔
ریچھ کو قابو کرنے کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

مزید پڑھیں:Bear in gandarbal: گاندربل کے علاقے میں ریچھ کے دیکھنے پر دہشت

واضح رہے کہ مذکورہ ریچھ کو شام دیر گئے صحیح سلامت آورہ آڈو وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا، مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے اس کام کی کافی ستائش کی ہے۔

ادھر محکمہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اندھیرے میں بغیر روشنی اور اکیلے میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر کسی بھی جگہ کسی جنگلی جانور کی موجودگی کا پتہ چلے تو فوراً محکمہ کو مطلع کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details