اردو

urdu

ETV Bharat / city

Aru Pahalgam Lacks Basic Facilities: آرو پہلگام میں بنیادی سہولیات کا فقدان - BSNL Tower In Aru

مشہورسیاحتی مقام پہلگام سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقع آروگاؤں دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم Aru Pahalgam Lacks Basic Facilities ہیں۔ ڈھائی سو گھروں پر مشتمل اس گاؤں میں لوگ آج بھی طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔

Aru Pahalgam lacks basic facilities, inhabitants aghast
آرو پہلگام میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Feb 2, 2022, 4:37 PM IST

پہلگام: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی تحصیل پہلگام میں واقع آرو پہلگام کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن یہ علاقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ دور جدید میں انسان نئی ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہوتا جا رہا ہے لیکن یہ دور دراز علاقہ قدیم دور کی یاد دلاتا Aru Pahalgam Lacks Basic Facilities ہے۔

آرو پہلگام میں بنیادی سہولیات کا فقدان
بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ پہلگام سے صرف دس کلومیٹر کی دوری پر واقع قریب ڈھائی سو گھروں پر مشتمل اس گاؤں میں پپلک ٹرانسپورٹ سروس Public Transport Service دستیاب نہیں ہے۔
یہاں کے طلبہ کو پیدل سفر کر کے اپنی تعلیم جاری رکھنی پڑتی ہے اور موسم سرما کے دوران شدید برف باری کے باعث شہر سے رابطہ ٹوٹ Snowfall in Aru Pahalgam جاتا ہے۔ایسے میں گاؤں کے بیمار لوگوں کو علاج کرانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آرو علاقے میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروسز سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ علاقے میں ٹاؤر نصب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انٹرنیٹ اور کالنگ معقول طریقے سے نہیں کر پارہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں صرف ایک بی ایس این ایل ٹاور نصب BSNL Tower In Aru ہے اور اس کی ناقص موبائل سروسز سے مذکورہ علاقوں کے لوگوں کو بہت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔


مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے لیے جو آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا وہ بھی اس سہولیت سے محروم ہوئے ہیں۔


مزید پڑھیں:پہلگام کے آرو میں واقع ہیلتھ سنٹر انتہائی خستہ



مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلگام سے آرو جانے والی سڑک بہت تنگ ہے اور اکثر مقامات پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن میں جمع گندہ پانی مقامی آبادی کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکام آج تک اس سڑک کی مرمت کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:فون کی گھنٹیاں بجنے سے لوگوں میں مسرت


مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سڑک کی مرمت اور اس کی چوڑائی جلد از جلد کرنے کی اپیل کی۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اس علاقے کو طرح توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ وہ زندگی اچھے سے زندگی گزر بسر کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details