جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ اونتی پورہ میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور اپنی ہی بندوق سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ Army Soldier Committed Suicide in Awantipora.
Army Soldier Committed Suicide in Awantipora: پلوامہ میں ایک فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی - اپنی ہی بندوق سے گولی مارلی فوجی جوان نے
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں وکٹر فورس کیمپ میں ایک فوجی نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ An Army Soldier Allegedly Committed Suicide
اونتی پورہ میں قائم فوج کے وکٹر فورس ہیڈ کوارٹر میں ایک فوجی جوان نے خود کشی کر کے اپنی زندگی ختم کرلی، تفصیلات کے مطابق 34 آر آر کے ساتھ وابسطہ فوجی جوان جسکی شناخت موہت بیلٹ نمبر 21012196w کے طور ہوئی ہے، اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فوجی اہلکار کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی وجہ ابھی معلوم نہ ہوسکی ہے، تاہم اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ An Army Soldier Allegedly Committed Suicide
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ہر سال کئی فوجی جوان خودکشی کرلیتے ہیں، فوجی و نیم فوجی اہلکاروں کی جانب سے خوکشی کے بڑھتے واقعات پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔