اردو

urdu

ETV Bharat / city

امرناتھ یاترا ملتوی ہونے سے یاتری پریشان - ریاستی انتظامیہ

امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی اور پُر امن طریقہ سے انجام دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

امرناتھ یاترا ملتوی ہونے سے یاتری پریشان

By

Published : Aug 1, 2019, 9:56 PM IST


ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بگوتی نگر علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں آئے امرناتھ یاتری گزشتہ دو دنوں سے پریشان ہیں، وہیں ریاستی انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کو موسم کے خراب کی وجہ سے چار اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے امرناتھ یاتریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

امرناتھ یاترا ملتوی ہونے سے یاتری پریشان

مدھیہ پردیش کے رہنے والے شبھم روتراکا کہنا ہے کہ ہم دو دنوں سے یاترا نیواس بگوتی نگر میں مقیم ہیں اور اب انتظامیہ کے فیصلے کے بعد چار دنوں تک مزید رکنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یاترا کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ ہماری دشواریاں ختم ہو سکیں۔

امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی اور پُر امن طریقہ سے انجام دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے امرناتھ یاترا رواں برس یکم جولائی سے شروع ہوگئی اور یہ 15 اگست تک جاری رہے گی۔ فلحال اب تک تین لاکھ سے زائدہ عقیدت مندوں نے مقدس مقام کا دورہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details