اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع اننت ناگ کے رہنے والے محکمہ خوراک کے سابق اسسٹنٹ اسٹور کیپر محمد الطاف دلال کو غیر منقولہ اثاثوں کی جمع آمدنی کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے سی بی کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ محمد الطاف دلال اپنی ملازمت کے دوران غیر منقولہ اثاثے بڑھاتے رہا۔
اے سی بی کو تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس شخص کے پاس دیوا کالونی جنگلات منڈی اننت ناگ میں سات کنال سے زائد اراضی پر مشتمل ایک کنکریٹ مکان، مومن آباد میں دو کنال پر محیط ایک پختہ ڈھانچہ موجود ہے۔ جو گودام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔