جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیوورا بجبہاڑہ علاقے میں اتوار کی شام کو عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس زرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے بیوورہ بجبہاڑہ میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور انہیں علاج و معالجے کے لئے قریب کے اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں 92 بیس اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا۔ A Policeman Shot at And Injured in south Kashmir’s Bijbehara
Policeman Shot at And Injured: بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی گولی سے پولیس اہلکار زخمی - عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کیا
جموں و کشمیر کے بیوورہ بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ A Policeman Shot at And Injured in south Kashmir’s Bijbehara
بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں کی گولی سے پولیس اہلکار زخمی
بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت اب تک مستحکم ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت فردوس احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سکیورٹی کو مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
Policeman Succumb in Srinagar Attack: مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک
Last Updated : Jul 3, 2022, 8:36 PM IST