اردو

urdu

ETV Bharat / city

راشٹریہ رائفلز1 کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام - tree planting campaign

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہائی گراؤنڈ میں 1 راشٹریہ رائفلز و محکمہ پھول بانی کے اشتراک سے شجر کاری مہم چلائی گئی۔

راشٹریہ رائفلز1 کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام

By

Published : Mar 17, 2019, 9:14 AM IST


تفصیل کے مطابق شجر کاری مہم کے دوران ہائی گراؤنڈ میں مختلف اقسام کے سینکڑوں پیڑ پودے لگائے جائیں گے۔

اس موقعہ پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں فوج و سیول انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران سمیت کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے۔

تقریب کے دوران کئی طلبہ نے کلچرل پروگرامز کے ذریعہ پیڑوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فیروز احمد نے بتایا کہ اس مہم کے تحت اس برس ضلع اننت ناگ میں 50 ہزار درخت لگانے کا ارادہ ہے، جبکہ اس بار ہم نے چنار کے درخت کو بھی ہم نے اپنے پروجیکٹ میں شامل کیاہے۔

راشٹریہ رائفلز1 کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام

انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اپنی واثت کے طور پر چنار کے درخت کو لگائیں تاکہ اس کے ذریعے سے ہمری وراثت کا تحفظ بھی ہوسکے۔
خیال رہے کہ1 آر آر کے کمانڈنگ افسر نے پیڑ پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

شجر کاری مہم میں فوج و ضلع انتظامیہ کے کئی محکموں سے وابستہ افسران نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details