ممبئی پولیس کا اقتصادی سیل ہر ماہ تقریباً۱۰۰؍سے زائد جعلسازی کے معاملات کااندراج کرتاہے جس میں ۳۰۰؍کروڑ روپے کی مالیت سے زائد کے معاملات شامل ہیں ۔
متذکرہ معاملہ کےمطابق شہر کے ایک چارٹرڈاکاؤنٹنٹ اوردیگر ۳۴؍افراد نے ایک مالیاتی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے مطابق شکایت کنندگان نے نجی کمپنی جے ایس کے مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری کی تھی اورملزمین نے سرمایہ کاروں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے سرمایہ کے عوض میں انھیں ماہانہ ۲۰؍فیصد سود اداکریں گے نیزآن لائن شاپنگ کی ایک عالمی تجارتی کمپنی میں ان کاسرمایہ لگایا جارہا ہے ۔
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سنجے مالونے اپنی شکایت میں مزید کہاہے کہ سرمایہ کاری کے بعد جب انھیں کمپنی کی جانب سے کوئی منافع کی یا سود کی رقم ادا نہیں کی گئی تب انھوں نے تہہ تک جاکراس معاملے کی خود سے تفتیش کی جس پر انھیں یہ پتہ چلاکہ ملزمین نے جی ایس ٹی کی ادائیگی کے معاملے میں فرضی بل سرکاری محکموں میں جمع کئے تھے جس کے سبب ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔