اس کامیابی کے پیچھے 'سوچھتا دیدیاں' ہی ہیں،جنہوں نے نہ تو دن دیکھا نہ رات ، نہ دھوپ کی پرواہ کی اور نہ ہی بارشوں کی انہوں نے صرف اپنا فرض نبھاتی رہیں۔ 'سوچھتا دیدیوں' کا کہنا ہے کہ ان کامیابیوں کو سن کر ان کا دل خوش ہو جاتا ہے کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے۔
امبیکاپور میونسپل کارپوریشن نے سال 2015 میں سوچھ بھارت مشن کے تحت گھر گھر جاکر کچرا جمع کرنے اور اس کے استعمال کی شروعات کی۔ ابتدا میں ، یہ کام بہت چھوٹی سطح پر شروع کیا گیا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس نے ایک بڑی شکل اختیار کرلی ہے۔ امبیکاپور میونسپل کارپوریشن کے 48 وارڈوں میں خواتین گروپس کی 470 خواتین گھر گھر کچرے جمع کرتی ہیں۔ یہ خواتین شہر کے تقریبا 24 ہزار مکانات اور تجارتی اداروں سے کچرا اکٹھا کرتی ہیں۔
خواتین کے پاس 34 ای رکشا اور 100 ہاتھ سے چلنے والے رکشہ سمیت 20 سے زیادہ آٹو ٹپر دستیاب ہیں، جس کے سہارےکوڑے کو ایس ایل آر ایم (سالڈ اینڈ لکوڈ رسورس مینجمنٹ) سینٹر تک پہنچایا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، بڑے تجارتی اداروں کے زیادہ کچرے ایس ایل آر ایم سنٹر تک پہنچانے کے لئے آٹو ٹپرس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
شہر سے جمع ہونے والے اس کچرے کو سنبھالنے کے لئے کل 18 مراکز تعمیر کیے گئے ہیں۔ جس میں 17 مراکز میں علیحدہ علیحدہ کوڑے کو ترتیب دی جاتی ہے۔ کچرے کے انتظام کے اس کام میں خواتین کو ماہانہ 7 ہزار روپے تنخواہ کے طور پر دیئے جاتے ہیں۔ امبیکاپور شہر میں روزانہ 50 میٹرک ٹن فضلہ خارج ہوتا ہے۔ امبیکا پور کے گھروں اور کاروباری اداروں سے اوسطا 1500 میٹرک ٹن فضلہ اور سال میں 18 ہزار میٹرک ٹن فضلہ نکل آتا ہے۔
یہ ایوارڈ اب تک مل چکے ہیں
- چھوٹے شہروں میں ملک کا صاف ستھرا نمبر ایک شہر
- مجموعی طور پر درجہ بندی میں ملک کا دوسرا صاف ستھرا شہر کا خطاب
- سال 2018-19 میں فائیو اسٹار ریٹنگ
- 2019-20 میں ایک بار پھر فائیو اسٹار ریٹنگ