اترپردیش کے ضلع جونپور کے کھٹہن علاقے میں جمعہ کو گٹی لدے ٹرک کے اچانک پلٹ جانے سے اس میں سوار 9 مہاجر مزدور اس کے نیچے دب گئے جس میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ دیگر آٹھ زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ صبح الہ آباد سے گٹی لاد کر ایک ٹرک بستی جا رہا تھا۔ اس میں نو مہاجر مزدور سوار ہوکر بستی کے لئے نکلے تھے۔ اس درمیان ٹرک جونپور میں کھٹہن سے شاہ گنج جانے والے راستے پر گوبرہا گاؤں کے نزدیک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں اس ٹرک میں سوار سبھی مزدورگٹی کے نیچے دب گئے۔