اردو

urdu

ETV Bharat / city

عتیق احمد کے شوٹر کی 70 بگہہ زمین ضبط

ضلع پریاگ راج کے دھومنگ گنج پولیس اسٹیشن کے علاقے میں عتیق احمد کے ٹاپ شوٹر ذوالفقارعلی کی 70 بگہہ زمین کو پولیس نے ضنط کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زمین کی تخمینہ قیمت 14 کروڑ روپے ہے۔

70 acres of land of atiq ahmed's shooter zulfekar attached in prayagraj
عتیق احمد کے شوٹر کی 70 بگہہ زمین ضبط

By

Published : Jun 12, 2021, 8:25 AM IST

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور اس کے حواریوں کے ساتھ ضلع میں ایک بار پھر کارروائی تیز ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز دھومنگ گنج پولیس نے عتیق احمد کے خصوصی شوٹر ذوالفقار عرف طوطا کی 70 بگہہ زمین کو ضبط کیا ہے۔ جس کی قیمت 14 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ اس دوران پولیس نے وہاں پر ضلع مجسٹریٹ کے نام پر ایک نوٹس بورڈ بھی لگایا۔

دراصل عتیق احمد کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کی جائیداد حال ہی میں ضبط کی گئی تھی۔ اسی ضمن میں جمعہ کے روز پریاگ راج میں سابق ایم پی عتیق احمد کے سب سے مشہور ٹاپ شوٹر ذوالفقار علی عرف طوطا کی جائیداد کو گنگیسٹر ایکٹ کے تحت دھومنگ گنج پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گنگیسٹر کیسز میں ایک فہرست بنائی گئی ہے اور ان دنوں نامزد عتیق احمد گینگ کے ممبروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق ذوالفقار علی عرف طوطا کی 70 بگہہ زمین منسلک کی گئی ہے۔

طوطا نے یہ زمین غیر قانونی طور پر حاصل کی تھی، جس کی تخمینہ قیمت 14 کروڑ ہے۔ اب پولیس نے ضلع مجسٹریٹ کے نام پر ایک نوٹس بورڈ بھی لگایا ہے تاکہ کوئی بھی اس جائیداد کو خرید و فروخت نہ کرسکے۔

ایس پی سٹی دنیش سنگھ کے مطابق ذوالفقار علی کے خلاف شہر کے کئی تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔ دھومنگ گنج پولیس نے علی کے خلاف گنگیسٹر کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ڈی ایم نے ذوالفقار علی کی جائیدادیں منسلک کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ جمعہ کے روز قساری مساری میں ذوالفقار علی کی چار جائیدادوں کی نشاندہی کرکے ان کو منسلک کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details