لیکن ان دنوں یہ ادارہ بھوکوں اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ اس حقیقت کو جاننے کے لیے ہم نے اس ادارے اور اس کی خدمات کا جائزہ لینے کے علی گڑھ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال جواہر لعل نہرو پہنچے، جہاں رات کے اوقات میں کھانا کھانے کے لیے لوگوں کی طویل قطار لگی ہوئی نظر آئی۔ جامعہ اردو کی ٹیم لوگوں کو بلا تفریق و مذہب و ملت کھانا کھلانے کے لیے یہاں سرگرم ہے۔ جو لوگوں کو مفت میں کھانا فراہم کرتے ہیں۔
جامعہ اردو علی گڑھ کے ناظم رضوان علی خان کہتے ہیں جامعہ کے ذمہ داران اور کچھ دوستوں نے اس طرح کی ترکیب سوچی اور اسے عملی جامہ پہنانے میں تاخیر نہیں کی اور اسے حقیقت میں بدل دیا۔
جب اس مہم کا آغاز ہوا تو لوگوں کی تعداد کم تھی لیکن رفتہ رفتہ تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور اب 200 لوگوں کو روزانہ کھانا کھلایا جاتا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر کھانے کی مقدار میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ 11 ماہ سے چل رہا ہے۔