علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام بھارت میں سیاحت کے شعبہ کے لیے درکار ہنر اور رجحانات کے موضوع پر ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ' اے ایم یو میں سیاحت کے ایک علیحدہ شعبہ کا قیام وقت کا تقاضا ہے، کیونکہ سیاحت میں روزگار کے کافی مواقع موجود ہیں اور سیاحت کا شعبہ دن بدن ترقی کر رہا ہے۔
ورکشاپ کا انعقاد مرکزی حکومت کے وزارت سیاحت کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پروفیسر منصور نے کہا کہ' علاج کی خرچ کی تفصیلات کے ساتھ اعلی معیاری ہسپتالوں کی تشہیر کرکے ملک میں طبی سیاحت کی بھی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔ یورپ اور امریکہ کے مقابلے بھارت میں علاج میں خرچ کم ہے، یہاں اسپیشلسٹ ہسپتال بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں جس کا فائدہ ملک کو ہوسکتا ہے'۔
اجلاس کے مہمان خصوصی مسٹر ضیاءالدین (سی ای او اور ایم ڈی الائنس ہاسپٹل اینڈ ریزورٹس گروپ نئی دہلی) نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے پیش رفت سے موبائل ڈیٹا کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، جس سے صارفین کی امیدوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹورز مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبہ میں کام کرنے کے طریقے میں بھی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں، چنانچہ پیشہ ور افراد اور طلبہ دونوں کے لیے ڈیجیٹل طریقہ کار کو سمجھنا ضروری ہے'۔