اردو

urdu

ETV Bharat / city

پروفیسر سید حسن مسعود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ - swinburne university award

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل پروفیسر سید حسن مسعود کو سون برن یونیورسٹی نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل پروفیسر سید حسن مسعود کو سون برن یونیورسٹی نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل پروفیسر سید حسن مسعود کو سون برن یونیورسٹی نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے

By

Published : Dec 31, 2020, 2:25 PM IST

ریاست اتریردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فارغ التحصیل اور سون برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ملبون، آسٹریلیا کے مکینیکل و مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کے سینیئر پروفیسر سید حسن مسعود کو سون برن یونیورسٹی نے ان کی 32 سالہ تحقیق و تدریسی خدمات اور گرانقدر حصولیابی کے لیے وائس چانسلر کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل پروفیسر سید حسن مسعود کو سون برن یونیورسٹی نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے

واضح رہے کہ پروفیسر مسعود نے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اے ایم یو سے سنہ 1973 میں مکینیکل انجینیئرنگ میں بی ایس سی انجینیئرنگ (اونر) کیا تھا اور وہ اپنے بیچ کے ٹاپر رہے ہیں۔

سون برن یونیورسٹی کے مینوفیکچرنگ انجینیئرنگ شعبہ سے وہ سنہ 1988 میں وابستہ ہوئے اور اس سے قبل انہوں نے سینٹر کوئنس لینڈ یونیورسٹی، اور بی این جی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

پروفیسر سید حسن مسعود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

انہوں نے کونس رہنما یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی یونیورسٹی آف نیو برس وک، کناڈا سے ماسٹرز اور آئی آئی ٹی ڈہلی سے پی جی ڈپلومہ کیا ہے۔

پروفیسر مسعود نے سون برن یونیورسٹی میں سنہ 1993 میں ایڈوانسڑ مینو فیکچرنگ میں پی جی پروگرام شروع کرنے میں اہم رول ادا کیا۔

خیال رہے کہ وہ 26 برس سے پی جی پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہیں اور ایڑیٹیو مینوفیکچرنگ اور تھری ڈی پرنٹنگ کے میدان میں وہ ایک معروف محقق اور اکیڈمک رہنما ہیں۔

پروفیسر مسعود نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں اے ایم یو کا طالب علم ہونے پر فخر ہے اور یہ مسرت کی بات ہے کہ مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اکیڈمک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز کے مطابق دنیا کی ایک ہزار ممتاز یونیورسٹیز میں سے ایک ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details